شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونا تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعثاسلاس کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ صبح 7 بجکر 31 منٹ پر ہو چکی ہے اور آج شام چاند کی عمر 50 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے چاند کی عمر 30 گھنٹے سے زائد ہو تو نظرآنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے عید کے دو روز موسم خوشگوار رہنے کی خوشخبری بھی سنا دی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا۔

مصنف کے بارے میں