ہواوے کی دلچسپ رمضان مہم کی پہلی قرعہ اندازی کا انعقاد

ہواوے کی دلچسپ رمضان مہم کی پہلی قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور:عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ہواوے نے پاکستان میں عید الفطر کے پیش نظر عید پروموشن مہم کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد صارفین کے ساتھ رمضان المبارک کی برکتوں اور عید الفطر کی خوشیوں کو بانٹنا تھا۔ہواوے کی اسی مہم کی پہلی قرعہ اندازی گزشتہ روز لاہور کے حفیظ سینٹر میں ہوئی جہاں متعد د صارفین میں بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکلیں اور ایل ای ڈی ٹی وی تقسیم کئے گئے۔ہواوے نے اس مہم کی شاندار کامیابی کے بعد پروموشن اسکیم کو عید الفطر کے بعد بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب صارفین شوال کے ماہ میں بھی اس مہم میں شامل ہو کر بذریعہ قرعہ اندازی قیمتی انعامات حاصل کرسکیں گے ۔

پاکستان کے نو بڑے شہروں میں جاری اس مہم کی گرینڈ لکی ڈراءکی تقاریب 23جون،30جون ،7جولائی اور14جولائی کو منعقد کی جائینگی ،گرینڈ لکی ڈراءمیں موٹر سائیکل اور ایل ای ڈی جیسے بڑے انعامات دیئے جائینگے جبکہ دیگر انعامات میںہواوے کے گفٹس آئٹمز شامل ہونگے جس میں سیلفی اسٹکس اور دیگر شامل ہیں،اس مہم میں صارفین ہواوے کے کسی بھی بااختیار ڈیلر سے ہوواے ڈیوائس کی خریداری کرکے شریک ہوسکتے ہیں جبکہ ایسے صارفین موقع پر ہواوے مرچنڈائز بھی جیت سکتے ہیں۔ہواوے کا شمار الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیو نکیشن انڈسٹری کے تخلیقاتی لیڈر کے طور پر کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہواوے مصنوعات تیزی سے فروغ پارہی ہیں اور صارفین کے اعتماد پرپورا اتر رہی ہیں۔