بھارتی وزیراعظم مودی امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے،کل ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

بھارتی وزیراعظم مودی امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے،کل ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن:بھارتی وزیراعظم امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مشترکا مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ،انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگرامورپر بات ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

مصنف کے بارے میں