وزیر اعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افراد کے لئے 20اور زخمیوں کے لئے 10لاکھ کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افراد کے لئے 20اور زخمیوں کے لئے 10لاکھ کا اعلان

لاہور:وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے احمد پورشرقیہ سانحہ میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کےلئے بیس لاکھ روپے کی امداد کااعلان کیاہے ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سی ایم ایچ بہاولپور کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف فردا فردا ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ شہباز شریف نے زخمی افراد سے گفتگو کی اور ان کے حوصلے بڑھائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

وزیر اعلی نے ہسپتال میں زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ سی ایم ایچ انتظامیہ نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں سے متعلق وزیر اعلی کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے جاں بحق افراد کے لئے 20اور زخمیوں کے لئے 10لاکھ کا اعلان کیا۔

مصنف کے بارے میں