شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی

لاہور: لاہور سمیت ملک کے مختلف حصو ں میں شوال کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد کل 26 جون بروز پیر کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔

شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی

لاہور: لاہور سمیت ملک کے مختلف حصو ں میں شوال کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد کل 26 جون بروز پیر کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی حتمی اعلان کر دیا ہے۔ لاہور کراچی اور ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ذرائع کے مطابق کراچی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، احمد پور شرقیہ، پاکپتن، بہاولپور سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔