جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور: معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوان عمر خلیل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور: معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوان عمر خلیل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق عمر خلیل کا کہنا ہے کہ ان کے قریبی دوست نے سب سے پہلے ان کے اور جسٹن بیبر کے درمیان مشابہت کا نوٹس لیا، بعد ازاں دیگر افراد نے بھی انہیں اس بات کا احساس دلایا کہ وہ جسٹن بیبر جیسے دکھتے ہیں، اور پھر عمر خلیل نے اپنی اور جسٹن بیبر کی مشترکہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جس کے بعد ان کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تصاویر میں عمر بالکل جسٹن کی طرح حلیہ بنائے ہوئے ہے جنہیں دیکھ کر دونوں میں فرق کرنا نہایت مشکل ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کی کراچی میں موجودگی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پرغیرمعمولی شہرت حاصل کی تھی۔

نوجوان کی چند تصاویر آپ کے لئے۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔