25 سال مجھے برداشت کرنے کا شکریہ، شاہ رخ خان

25 سال مجھے برداشت کرنے کا شکریہ، شاہ رخ خان

ممبئی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں 25 سال پورے ہو گئے ۔جس کے بعد بالی ووڈ سپر سٹار نے مداحوں کو پیغام جاری کیا ہے کہ ”مجھے برداشت کرنے کے لئے شکریہ“ .
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر لکھا کہ ”آج جلدی سونے چلا گیا، اس ہفتہ کافی مصروف رہا، صبح اٹھا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ آج میں بڑے پردے پر 25 سال پراناہو گیا ہوں، اس موقع کو کل آپ سب کے ساتھ منائیں گے، مجھے برداشت کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

2305c2d5d863410498ce01175297a5be


تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے 90کی دہائی میں ’دیوانہ ‘فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور ہندی فلم انڈسٹری میں انہیں 25 سال پورے ہو گئے ہیں۔شاہ رخ نے اپنے کیریئر کا آغاز 'فوجی اور 'سرکس جیسے کئی ٹی وی سیریلز کے ساتھ تھاتاہم انہیں بالی ووڈ میں پہلا موقع 1992 میں 'دیوانہ فلم سے ملا۔ انہوں نے اس کے بعد ڈر ،' بازی گر 'اور انجام 'جیسی فلموں میں کھلنائک کا کردار بھی ادا کیا۔اس کے بعد انہوں نے دلوالے دلہنیا لے جائیں گے ، 'دل تو پاگل ہے، 'کچھ کچھ ہوتا ہے ، محبتیں اورکبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیاب فلموں سے اپنی ایک رومانٹک اداکار کے طور پر پہچان بنا ئی اور بالی ووڈ میں اپنا اثر قائم کیا۔