لگتا ہے آئندہ زرداری اور نواز شریف پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر درخواست دینگے

لگتا ہے آئندہ زرداری اور نواز شریف پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر درخواست دینگے

شوگران : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس تیزی سے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرا رہی ہے لگتا ہے اگلے الیکشن میں نواز شریف اور زرداری بھی تحریک انصاف سے ٹکٹ کی درخواست دیں گے۔
مقامی قائدین سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ ں کے گرد باڑ لگا رکھی ہے، لیکن پھر بھی ان کے قائدین رسیاں تڑوا کے تحریک انصاف میں شامل ہوتے جارہے ہیں اور یہی حالت مسلم لیگ والوں کی ہے۔ان کہنا تھا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو اگلے انتخابات میں نواز شریف اور زرداری دونوں کو مجبور ہوکر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینا پڑے گی۔