(ن) لیگ آج کراچی سے الیکشن 2018 کی مہم شروع کرے گی

(ن) لیگ آج کراچی سے الیکشن 2018 کی مہم شروع کرے گی
کیپشن: شہباز شریف آج شام اپنے حلقے این اے 249 کا دورہ کریں گے۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: مسلم لیگ (ن) آج کراچی سے الیکشن 2018 کی مہم شروع کرے گی اور اس سلسلے میں (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کراچی پہنچیں گے۔ کراچی آمد کے بعد وہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کی دعوت پر تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا
 

شہباز شریف آج شام اپنے حلقے این اے 249 کا دورہ کریں گے اور بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ شہباز شریف منگل کو لیاری اور ضلع ملیر کا بھی دورہ کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کراچی کا امن واپس آ چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں