تحریک انصاف نے سکندر بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا

تحریک انصاف نے سکندر بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا
کیپشن: این اے 154 کے ٹکٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، تحریک انصاف۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر یو ٹرن لیا ہے۔ ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے بعد فیصلہ تبدیل کر لیا۔ پی ٹی آئی کی جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں سکندر بوسن کا نام سیریل نمبر 136 پر درج تھا اور تنقید ہوئی تو ٹکٹ واپس لے لیا۔

تحریک انصاف نے نئی انتخابی فہرست جاری کر دی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 154 کے ٹکٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

 مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

ادھر تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں آنے والے احمد رضا مانیکا کو این اے 145 سے ٹکٹ مل گیا۔ پی پی 191 سے عطا مانیکا کے بیٹے، بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکا کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں