مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جا رہی ہے

مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جا رہی ہے

قابض فوج کے جعلی آپریشن کے دوران گزشتہ روز شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے تھے۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم اور جعلی مقابلوں کے خلاف حریت قیادت کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک  کی جانب سے وادی بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی۔

 

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے سکندر بوسن سے ٹکٹ واپس لے لیا

قابض فوج کے جعلی آپریشن کے دوران گزشتہ روز شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے جب کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال بھی کیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع کلگام اور اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں