عمران خان کو میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

عمران خان کو میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے 95میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 95 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ جسٹس فیصل زمان پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی جس کے دوران وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے۔

یہ بھی پڑھیں:آج 'گرے لسٹ' میں پاکستان کے نام کے معاملے پر جائزے کا امکان

عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے اور کچھ چھپایا نہیں بلکہ وضاحت کی ہے۔عمران خان کے وکیل نے وطن پارٹی سمیت 2 فیصلے عدالت میں پیش کیے جب کہ انہوں نے شیخ رشید اور شکیل اعوان کیس کے فیصلے کی کاپی بھی جمع کرائی۔


بابر اعوان نے دلائل کے دوران کہا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس اور تکنیکی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک الیکشن میں طیب اردوان نے ایک اور بار میدان مار لیا

وکیل نے کہا کہ بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

ایپلٹ ٹریبونل نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

دوسری جانب عمران خان کے خلاف اعتراض اٹھانے والے جہانداد خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں اور ہر صفحے پر ان کے دستخط مختلف ہیں۔