میشا شفیع کو علی ظفر کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کا حکم

میشا شفیع کو علی ظفر کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کا حکم
کیپشن: میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، درخواست گزار۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے۔

میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جس کے باعث پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی لہذا عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

مزید پڑھیںبختاور بھٹو نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھا دیا

عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا جب کہ میشا شفیع کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانےوالی  گلوکارہ میشا شفیع سے قانونی نوٹس میں معافی کا مطالبہ کیا تھا اور قانونی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع دو ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا لیکن علی ظفر نے ان تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں