'پاکستان کو بنے 70 برس ہو گئے مگر کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے'

'پاکستان کو بنے 70 برس ہو گئے مگر کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے'
کیپشن: سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، آفریدی۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

کراچی: شہر قائد میں پانی کی قلت اور بڑھتے بحران پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ پانی کے بحران پر مختلف سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے آواز بلند کی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی پانی کے بحران پر آواز اٹھائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا۔

26e9aca7b22603386fa4d7a60ac4d8d6

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو بنے 70 برس ہو گئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کیے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہو گا؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں