این اے 131 : عمران خان کیخلاف اعتراضات مسترد

04:39 PM, 25 Jun, 2018

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو لاہور کے حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے اہم ترین حلقے کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے خلاف دائر اعتراضات مسترد کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سےالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیاہے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر تمام ا پلیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نثار کے بارے میں جو پارٹی فیصلہ ہو گا وہی ہمارا ہو گا، سابق وزیراعظم

اس سے پہلے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی سےالیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا تھا۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے اور کچھ چھپایا نہیں بلکہ وضاحت کی ہے۔

مزیدخبریں