نئی ون ڈے رینکنگ : حسن علی اور بابر اعظم کو بڑی ترقی مل گئی

نئی ون ڈے رینکنگ : حسن علی اور بابر اعظم کو بڑی ترقی مل گئی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شرمناک شکست کا فائدہ پاکستان کو مل گیا ، قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باو لر حسن علی کو بھی بڑی ترقی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم کو 4پوائنٹس کو کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا اور اب کینگروز 100پوائنٹس کے ساتھ پاکستان (102) سے نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔رینکنگ میں انگلینڈ (126)پہلے،بھارت (122)دوسرے ،جنوبی افریقہ (113)تیسرے،نیوزی لینڈ (112)چوتھے،بنگلہ دیش (93)ساتویں، سری لنکا(77)آٹھویں،ویسٹ انڈیز(69) نویںاور افغانستان(63) دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، روہت شرماچوتھے،روس ٹیلر پانچویں ،جوروٹ چھٹے،کوئنٹن ڈی کوک ساتویں،فاف ڈوپلیسی آٹھویں،کین ولیمسن نوویں اور شیکھر دھون دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

باو¿ لر ز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے ،افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، آل راو¿ نڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔