کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، شعیب ملک

کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، شعیب ملک
کیپشن: فوٹو: فائل

ورلڈ کپ 2019 میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا ، شعیب ملک
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راو¿نڈ ر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا اور خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم اس میں کامیاب ہو۔

میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ  کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس نہیں، ٹیسٹ ٹیم کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا، اگلے ایک دو سال میں بہتری ہو سکتی ہے، نئے لڑکے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نئی ون ڈے رینکنگ : حسن علی اور بابر اعظم کو بڑی ترقی مل گئی


سابق کپتان نے کہا کہ سینئر اگر جونیئر کو نہیں سکھاتا تو اسے ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سینئرز کی سپورٹ کے بغیر جونیئرز پرفارم نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں میں کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کر رہا ہوں، انجری ٹائم میں ان کے گول پر بہت خوشی ہوئی، اگر گول نہ ہوتا تو میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتا۔