آئیفا ایوارڈ 2018: عرفان خان اور سری دیوی بہترین اداکار قرار

آئیفا ایوارڈ 2018: عرفان خان اور سری دیوی بہترین اداکار قرار
کیپشن: image by facebook

ممبئی :بالی وڈ کے دوسرے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے عرفان خان کو بہترین اداکاری اور فلم ’مام‘ کے لیے آنجہانی سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔


19 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(آئیفا) کی تقریب گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہوئی جس میں انیل کپور، رشی کپور سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

2ff2e244b64ff4914ec6276e7c2a0751

ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار رتیش دیش مکھ نے انجام دیئے جب کہ تقریب کو اداکارہ ریکھا، رنبیر کپور، ارجن کپور ، شردھا کپور، کیریتی سنن اور بوبی دیول نے پرفسارمنس دے کر چار چاند لگا دیئے۔

dfa7399d619cb8fdbf8ccade8f47bedf

آئیفا ایوارڈ کا میلہ اس بار چھوٹے بجٹ کی فلموں نے لوٹ لیا ہے اور اداکارہ ودیا بالن کی ’تمہاری سلو‘ کو بہترین کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے عرفان خان کو بہترین اداکار جب کہ فلم ’مام‘ کے لیے آنجہانی سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا جسے ان کے شوہر بونی کپور نے وصول کیا۔

3abbd177542798d0c5edca097e88f860

فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے سکیت چوہدری کو بہترین ہدایت کار قرار پائے جب کہ فلم ’مام‘ کے لیے نواز الدین صدیقی کو بہترین معاون اداکار اور فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کے لیے مہر وج کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نواز گیا۔

ce9c73f2607e18c78b6269415da6b131

آئیفا ایوارڈ میں فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کے گیت ’ہوائیں‘ کے گلوکار ارجیت سنگھ کو بہترین گلوکار جب کہ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کے گانے ’میں کون ہوں‘ کی گلوکارہ میگھنا مشرا کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا۔

بھارت کے دوسرے بڑے ایوارڈ شو میں ’اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ میں استاد نصرت فتح علی خان کے ریمیکس گیت ’میرے رشک قمر‘ بہترین ’بول‘ قرار پائے۔