پی ٹی آئی کاعام انتخابات کیلئے 5جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاعام انتخابات کیلئے 5جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ / پاکستان تحریک انصاف آفیشل فیس بک

اسلام آباد: تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے پانچ جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت مسلمین، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور مسلم لیگ ضیا کے امیدواروں کو مختلف حلقوں میں سپورٹ کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے ملک بھر میں پانچ جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی مسلم لیگ ق کے ساتھ قومی اسمبلی کے 4 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ گجرات کے 2، چکوال اور بہاولپور کے ایک ایک حلقے میں پی ٹی آئی ووٹرز مسلم لیگ ق کے امید واروں کو ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، شعیب ملک
  
 راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان این اے 60 اور این اے 62 پر شیخ رشید جبکہ بھکر کے ایک حلقے میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔پی ٹی آئی نے سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ 10حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے. بہاولنگر کے ایک حلقے میں تحریک انصاف مسلم لیگ ضیا کے امیدوار اعجازالحق کی حمایت کرے گی۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں