قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے کیلئے تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں جاری

09:08 PM, 25 Jun, 2018

لاہور: دورہ زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں آغاز ہو گیا,  سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیے، زخمی بابراعظم نے بھی انجری سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔

 

 دورہ زمبابوے کیلئے گرین شرٹس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا , کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی، کیمپ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے بابراعظم سمیت تمام پلیئرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔

 

قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے جیت کی امید لگاتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی اب ایک جان ہو کر کھیلتے ہیں۔ فکسنگ پیشکش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایسی آفر پر دنیا کو نہیں اینٹی کرپشن حکام کو بتانا چاہیے۔

 

یاد رہے کہ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا پھر میزبان ٹیم کے ساتھ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے۔
 

مزیدخبریں