بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا پہلی بار منظر عام پر آگیا

بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا پہلی بار منظر عام پر آگیا

فوٹو: بشکریہ ڈی این اے انڈیا

لاہور: بالی و وڈ کے معروف اداکار بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا آریامن دیول پہلی بار منظر عام پر آگیا۔آریامن دیول کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آنے پر مداح بھی حیران ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ تانیا دیول کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔



فلم ’ریس 3‘ کے اداکار بوبی دیول 16 سالہ بیٹے آریامن دیول کے ہمراہ پہلی بار فلمی دنیا کی تقریب میں پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے وہ مناظر محفوظ کرلیے۔آریامن دیول کیمروں کے سامنے شرمیلے ثابت ہوئے اور کسی سے بات کیے بغیر ہی تقریب میں چلے گئے تھے۔اور ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں مستقبل کا ’ہیرو‘ قرار دیا جارہا ہے۔