این اے 59: چوہدری نثار کے مد مقابل ن لیگی امیدوار گرفتار

این اے 59: چوہدری نثار کے مد مقابل ن لیگی امیدوار گرفتار
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب ) نے صاف پانی کیس میں چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے این اے 59 کیلئے امیدوار قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام اور سابق سیکرٹری وسیم اجمل کو گرفتار کرلیا۔نیب کے ترجمان نے دونوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔وسیم اجمل صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او بھی تعینات رہے ہیں جب کہ قمرالاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے این اے 59 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جواب میں اس حلقے سے ن لیگ نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کردیا ہے۔