چودھری نثارنے ن لیگی امیدوار کی گرفتار ی قابل مذمت قرار دے دی

چودھری نثارنے ن لیگی امیدوار کی گرفتار ی قابل مذمت قرار دے دی

فوٹو: فائل

چکری :چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے راجہ قمر الاسلام کو این اے 59 سے چوہدری نثار کے خلاف ٹکٹ جاری کر تھا، مگر نیب نے راجہ قمرالاسلام کو صاف پانی کمپنی اسکیںڈل میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب ترجمان کے مطابق راجہ قمر الاسلام پر ایک ارب روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔

تاہم چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیب کا اقدام قابل مذمت ہے۔