یوروگوائے نے روس کو 0-3 سے شکست دیدی

یوروگوائے نے روس کو 0-3 سے شکست دیدی
کیپشن: image by facebook

سمارا: فٹ بال ورلڈ کے گروپ اے کے میچ میں یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دے دی۔


یوروگوائے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ میزبان روس دوسری پوزیشن پر براجمان ہے , یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول سکور کیا۔

بعدازاں روس کے ڈینس چیریشیو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پھینک کر یوروگوائے کی سبقت دوگنی کردی , 36ویں منٹ میں روسی کھلاڑی آئگر سمولنیکو کو دوسرے یلو کارڈ پر ریفری نے گراؤنڈ بدر کردیا۔

یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول سکور کرکے جیت یقینی بنادی , آج ہونے والے ایک اور میچ میں سعودی عرب نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔