40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند

40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند
40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کے بعد کیش نہیں ہوں گے، اسٹیٹ بینک۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند کر دی اور 31 مارچ 2020 کے بعد یہ کیش بھی نہیں ہوں گے۔اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دیگر بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کے بعد کیش ہوں گے نہ رجسٹرڈ جب کہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ بانڈ ہولڈرز اسے قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 مارچ 2020 تک اسٹیٹ بینک اور 6 کمرشل بینکوں سے 40 ہزار کے بانڈز پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹر کرا سکیں گے اور اگر کیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔