بھارتی ریاست جارکھنڈ میں مسافر بس کے حادثہ میں 6 افراد ہلا ک، 43 زخمی

بھارتی ریاست جارکھنڈ میں مسافر بس کے حادثہ میں 6 افراد ہلا ک، 43 زخمی


رانچی: بھارتی ریاست جار کھنڈ میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلا ک 43 زخمی ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغکے مطابق منگل کو مسافر بس کو یہ حادثہ جارکھنڈ کے ضلع گڑوہ میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ کے فوری بعد ریسکیواہلکاروں نے جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردیں۔

بس میں پھنسے ہوئے بعض مسافروں کو نکالنے کےلئے بس کے شیشے توڑنے پڑے۔ زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتالوں جبکہ شدید زخمیوں کو رانچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔