نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس، بابر اعوان بری

نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس، بابر اعوان بری
کیپشن: عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کو بری کر دیا ہے۔ احتساب عدالت میں نندی پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو کیس سے بری کر دیا جب کہ سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

احتساب عدالت میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف، ریاض کیانی، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس پر عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر بابر اعوان اور پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس بنایا گیا تھا۔ ریفرنس کے مطابق تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔