پرویز الہی کی بجٹ منظوری کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

 پرویز الہی کی بجٹ منظوری کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی ملاقات ،بجٹ منظوری کیلئےوزیراعلیٰ کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

 

 تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی اور بجٹ منظوری کیلئےوزیراعلیٰ کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نےاسپیکرکوکامیاب بجٹ سیشن پر مبارکباد بھی دی۔

 

اس موقع پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ملکرصوبےمیں پچھلی حکومت کاگندصاف کریں گے۔سازشی عناصرکبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔