آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 286 رنز کا بڑا ہدف دے دیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 286 رنز کا بڑا ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

لندن:آسٹریلیا نےانگلینڈ  کو  جیت کےلیے286رنزکاہدف دےدیا ۔ایرون فنچ 100 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کرس ووکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نےانگلینڈ  کو جیت کےلیے286رنزکاہدف دےدیا۔آسٹریلیا نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 50 اوورزمیں7وکٹوں پر285رنز بنائے۔ایرون فنچ 100، ڈیوڈ وارنر 53، اسٹیواسمتھ 38، الیکس کیری نے 38 رنز بنائے۔

 

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے2، آرچر، مارکس ووڈ، اسٹوکس، معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

 

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔