این آر او کیلئے شریف خاندان کا عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کا انکشاف

این آر او کیلئے شریف خاندان کا عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کا انکشاف
کیپشن: Image Source : File Photo

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں این آر او کا تذکرہ ،وزیر اعظم نے ایک دفعہ پھر دوٹوک مو¿قف اپناتے ہوئے کہا کہ این آر او کسی صورت نہیں ملے گا ۔

وزیر اعظم ذرائع کے مطابق طیب اردگان کی پاکستان آمد پر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ترک صدر کی طرف سے نواز شریف کی حمایت کی جائے گی ،لیکن طیب اردگان سے ملاقات میں نواز شریف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ۔

اجلاس میں مزید اس بات کا انکشاف بھی ہو ا کہ شریف خاندان میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ بھی کیا ہے ،جس کے جواب میں عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں تمام کارکنوں امید دلاتے ہوئے کہا کہ این آر او کسی صورت نہیں ہوگا ۔