کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی
Image Source: ICC Twitter Account

لندن:آسٹریلیا ،انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو64 رنز سے شکست دے دی, انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 89 رنز بناکر نمایاں رہے. 


تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو64 رنز سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر285 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ  کی ٹیم  4۔44 اوورز میں  221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے بین  اسٹوکس89 رنز بنا  کر نمایاں رہے  جبکہ جونی بیرسٹو 27، جوز بٹلر 25 اور  کرس ووکس26رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 

آسٹریلیا کی جانب سےجیسن بہرین ڈوف نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مچل سٹارک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔