شیخ رشید نے کورونا کو شکست دیدی، ٹیسٹ نیگٹیو آگیا

 شیخ رشید نے کورونا کو شکست دیدی، ٹیسٹ نیگٹیو آگیا

راولپنڈی:وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا کوشکست دے دی، شیخ رشید کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگٹیو آگیا۔

وزیر ریلوے جلد ہی گھرشفٹ ہو جائیں گے۔ شیخ رشید کورونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے کرم کیا ہے، عوام کی دعاں کی بدولت شفا ملی ہے.

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا شکریہ کہ وہ میری صحت کیلئے فکرمند رہے، دعاوں میں یاد رکھنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں۔