کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا :فواد چودھری

کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا :فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

a29997b2943c1d5310d49b886a4fefc1

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک وزیر رہیں گے جب تک انہیں وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

وفاقی وزیرفواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں نام لیے بغیر کہا ہے کہ کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔