جسٹس فائز عیسیٰ کیس فیصلے پر وزیراعظم کو غلط بریف کیا گیا، فروغ نسیم

جسٹس فائز عیسیٰ کیس فیصلے پر وزیراعظم کو غلط بریف کیا گیا، فروغ نسیم
کیپشن: فیصلہ سمجھے بغیر مٹھائی کھانے والوں کا مذاق نہ اڑایا جائے، فروغ نسیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پرغلط بریف کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ فیصلے کے بعد وزیراعظم کو بتایا گیا حکومت کیس ہار چکی ہے، ایک وزیر نے کہا کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بعد ازاں میں نے اور شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم کیس جیت چکے ہیں۔ جس کے بعد بریفنگ دینے والے وزیر نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیصلہ پڑھا ہی نہیں تھا.انہوں نے کہا کہ فیصلہ سمجھے بغیر مٹھائی کھانے والوں کا مذاق نہ اڑایا جائے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب میں فیصلہ کروں گا کہ دوبارہ وزیر بننا ہے یا نہیں، وزیر بننے کے بعد مجھے بہت مالی نقصان ہوا، کہاں ایک اچھے کی وکیل فیس اور کہاں ایک لاکھ تنخواہ۔