پی ایس ایل سکس، بہترین ایمرجنگ پلیئر ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی قرار

PSL Six, Shahnawaz Dhani, Multan Sultans, best emerging player, PCB

دبئی: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سکس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ، بہترین ایمرجنگ پلیئر ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی قرار ۔

تفصیلات کے مطابق عمدہ بیٹنگ پر صہیب مقصود پلیئر آف دی فائنل ، ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر افتخار احمد قرار پائے جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام رہا ۔

کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان جیت پر خوشی سے نہال ، کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی بہت شکر گزار ہوں ، ٹیم یکجا ہو کر کھیلی ، ہمارے لڑکے جیت کے مستحق تھے ۔

ملتان سلطانز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دیکر پاکستان سپر لیگ کا نیا سلطان بن گیا ، ملتان کے 207 رنز کے تعاقب میں پشاور کی ٹیم 159 رنز بنا سکی ، شعیب ملک 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

اس سے قبل صہیب مقصود اور رائلی روسو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان نے 206 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بنایا ، صہیب مقصود نے نا قابل شکست 65 جبکہ روسو 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، پشاور کی جانب سے سمین گل اور محمد عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔