شکست ن لیگ کا مقدر ہے، عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے: شیخ رشید

PML-N, Imran Khan, Sheikh Rasheed, PPP, PTI government

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکست ن لیگ کا مقدر ہے ، عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے اور اسے ختم کرنا ہے ۔ زرداری کو پنجاب میں کام کرنا چاہیے ، یہ اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ابھی تک کوئی ایک ریلی حکومت کے خلاف نہیں نکالی ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیلتی رہے گی اور حکومتی ترجمان اپوزیشن کو جواب دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان بچ نہیں سکتے ، انہیں قانون کے شکنجے میں آنا ہے ۔ ن لیگ کی دکان اب ختم ہو گئی ہے ۔