’کچھ دن رہنے دیں، سب پتہ چل جائے گا‘

’کچھ دن رہنے دیں، سب پتہ چل جائے گا‘
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ میں نے یہ عہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سہارا دینے کیلئے سنبھالا تھا لیکن اگر کسی کو سہارا نہیں چاہئے تو کیا کر سکتا ہوں، کچھ دن رہنے دیں، سب پتہ چل جائے گا کہ میں نے استعفیٰ کیوں دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن رہنے دیں، سب سامنے آ جائے گا، میں نے پی سی بی کو سہارا دینے کیلئے عہدہ سنبھالا تھا لیکن اگر کسی کو سہارا نہیں چاہئے تو کیا کر سکتا ہوں، دیگر لوگوں کی طرح باہر آ کر بورڈ کیخلاف باتیں کروں، یہ بھی مناسب نہیں ہے۔ 
یونس خان نے بیٹنگ کوچ کا عہدہ لینے سے متعلق بھی بڑا انکشاف کیا کہ انہیں اس عہدے کیلئے 2017ءسے پیشکش تھی مگر اس کیلئے میں نے تین سال سوچ وبچار کی اور 2020ءمیں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا اور آج مستعفی بھی ہو چکا ہوں۔ 
یونس خان نے اس معاملے پر مزید گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی دیگر لوگوں کی طرح باہر آ کر بورڈ کے خلاف باتیں کروں، یہ نامناسب ہو گا، آپ کچھ دن رہنے دیں گے، پھر سب پتہ چل جائے گا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا۔