جاپان میں کام کرنیوالے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 33.4 فیصد اضافہ

Remittances of Pakistani workers working in Japan increased by 33.4%
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.4 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2000 تا مئی 2021 جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 78.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.4 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 58.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔مئی 2021 میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 5.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

گزشتہ سال مئی میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 5.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر29.4 فیصدکااضافہ ہواہے۔