پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ اعلان آج ہو گا

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ اعلان آج ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے سے متعلق اعلان آج کرے گا۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے یا نا نکالنے متعلق فیصلے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نا نکالنے کے بارے میں 23 جون کو غور کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تاہم پاکستان ایف اے ٹی ایف سے نام نکالے جانے کیلئے پر امید ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پہلے ہی جمع کروا چکا ہے، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا مخالف ہے۔