’پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا‘

’پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا‘
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر کرنے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نیا چیمپین بننے کی مبارکباد پیش کرنے کیساتھ ہی قوم کو یہ خوشخبری سنائی۔ 
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا’ ملتان سلطانز کو نیا چیمپین بننے پر بہت مبارک، رضوان، بابراعظم اور پاکستانی ہیروز کے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا، اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔‘ 

a138817162e65d1aec31a7af5437a003


واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سرکاری ٹی وی نے پاک انگلینڈ، سیریز دکھانے کیلئے بھارت سے معاہدے کا پروپوزل دیا تھا جسے کابینہ نے مسترد کردیا جس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی۔