عاصمہ رانی قتل کیس، عدالت نے مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم دیدیا

Asma Rani murder case: Court sentences convict Mujahid Afridi to death
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور: میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں پشاور کی مقامی عدالت نئ مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم دیدیا ہے۔

اس اہم کیس کی سماعت پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ہوئی معزز جج نے عاصمہ رانی قتل مقدمے کے مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت جبکہ دیگر دو ملزمان شاہ زیب اور صادق کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ مقتولہ عاصمہ رانی نے مجرم مجاہد آفریدی کیساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کا اسے رنج تھا۔

مجرم نے طیش میں آ کر عاصمہ رانی کو قتل کر دیا تھا جبکہ خود واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، جسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا گیا تھا۔