ملک بھر میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک بھر میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی،گیس اور پیٹرولیم کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل 22-2021ءمیں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے اس لئے ٹیکس واپس نہ لئے گئے تو یکم جولائی سے گھی اور تیل 13 سے 18 روپے مہنگا ہوجائے گا۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری متاثر ہو گا، اس سلسلے میں پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری خزانہ سے ملاقات بھی ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی۔