پنجاب میں کم عمر بچوں و بچیوں کیساتھ زیادتی کا ریکارڈ سامنے آگیا

Child abuse, police report, Punjab, Pakistan, PTI government

لاہور: پنجاب میں رواں سال ابتک 10 سال سے کم عمر بچوں و بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ریکارڈ سامنے آگیا ، پنجاب میں 668 کم عمر بچوں وبچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر بچوں و بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں لاہور کا پہلے نمبر رہا ۔ لاہور میں 108 کم عمر بچوں و بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔

ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 68 بچوں کیساتھ بدفعلی جبکہ ایک کو قتل کر دیا گیا ۔ شہر میں 41 کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔

لاہور میں زیادتی کے 15 کیسز جعلی ثابت ہونے پر منسوخ کر دئیے گئے ۔ شہر میں کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے 30 کیسز زیرِ تفتیش ہیں ۔

ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر میں 445 بچوں کے ساتھ بدفعلی جبکہ 3 کو قتل کردیا گیا ۔ صوبہ بھر میں 186 کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی جبکہ 4 کو قتل کیا گیا ۔ پنجاب بھر میں کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے 150 کیسز زیرِ تفتیش ہیں ۔