مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان 

مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان اسلام اباد میں  ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق  مذاکرات میں حکومتی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر جبکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی  صدر عابد اللہ آفریدی  نے  کی۔

مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ  ہم نےبات چیت کا ایک فورم بنادیا ہے۔آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سےمذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔ احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے۔ 

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔  آج سے ہڑتال ختم کررہے ہیں۔ ٹینکرز کی اپ گریڈیشن 100فیصد مکمل ہوچکی ہے ۔