بدمست ہاتھی نے سولہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدمست ہاتھی نے سولہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا
سورس: file photo

نئی دہلی : بدمست ہاتھی نے سولہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ 

بھارت میں اپنی حرکتو ں کی وجہ سے جھنڈ سے الگ کئے جانے والے غصیلے ہاتھی نے چہل قدمی کے لئے جانے والے معمر جوڑے کو سونڈ کے ذریعے اٹھا کر پٹخ دیا جس کے نیتجے میں معمرجوڑا موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق غصیلے ہاتھی نے دوماہ کی مدت میں مختلف واقعات میں سولہ افراد کو موت کے منہ تک پہنچا دیا ہے ۔ 

بھارت کے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ بدمست ہاتھی کی 20 ارکان پر مشتمل ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ امید ہے ہاتھی خود کو اچھا بچہ ثابت کرتے ہوئے جلد ہی واپس اپنے جھنڈ سے آملے گا۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نر ہاتھی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جس نے اپنے جھنڈ کے دو نر ہاتھیوں پر جنسی حملہ کیا تھا۔ ہاتھی کے اس برے برتاؤ کے باعث اسے جھنڈ سے الگ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہاتھی عمومی طور پر پُرسکون رہتے ہیں تاہم نر ہاتھیوں میں مرد جنسی ہارمون کا لیول زیادہ ہوجانے پر وہ بدمست ہوجاتے ہیں اور بڑی تباہی مچاتے ہیں۔