کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی بارہویں برسی 

Michael Jackson,King of Pop

کیلی فورنیا :امریکی پا پ گلو کار مائیکل جیکسن کی آج 12 ویں برسی منائی جا رہی ہے ، 1982 میں البم’تھرلر’نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایادیاتھا ، ان کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔

پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن اگست 1958 میں شکاگو کے قریب انڈیانا کے شہر گیری میں پیدا ہوئےاور صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا.1964 میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کرکے انہوں نے دھوم مچائی۔

مائیکل جیکسن کو کنگ آف پاپ کے خطاب سے بھی نوازا گیا،انکا پہلا سولو البم 1979 میں’’آف دی وال ‘‘کے نام سے ریلیز ہوا جس نے مائیکل کو پہچان دلوائی، 1982 میں البم’’تھرلر‘‘نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔

مائیکل جیکسن 2009 میں 50 سال کی عمر میں علالت کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے اور انکی وفات کے بعد پاپ گلوکاری کا ایک باب مکمل ہوالیکن آج بھی دنیا مائیکل جیکسن اور ان کے ڈانس کی دیوانی ہے ۔