دنیا کے بلندترین ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا

دنیا کے بلندترین ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا
سورس: file photo

بیجنگ : چین کے شہر شنگھائی میں دنیا کے بلند ترین لگژری ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو  2 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع  ہے اور اس ہوٹل میں 165  کمرے موجود ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوٹل شنگھائی ٹاور کی بلند ترین 120 منزل پر بنایا گیا ہے، ہوٹل میں ایک سو پینسٹھ کمرے ، سات ریسٹورنٹس، اور سوئمنگ پول موجود ہیں ۔ 

دنیا کے بلند ترین ہوٹل سے شنگھائی کا دور دور تک نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

 جے ہوٹل  دو ہزار فٹ بلند شنگھائی ٹاور میں موجود ہے، جو دبئی کے برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہے۔

 جے ہوٹل کی ایک اور خاص بات وہاں کے برق رفتار ایلی ویٹرز ہیں،، جو تینتالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔جے ہوٹل میں 24 گھنٹے بٹلر سروس بھی فراہم کی جاتی ہے، دنیا کی ہرسہولت بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہوٹل میں ایک رات قیام کی قیمت سولہ لاکھ روپے سے زائد ہے۔