راولپنڈی، خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی، خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: راولپنڈی، خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم زخمی حالت میں گرفتار
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے موٹر سائیکل سوار  نے پرس چھینا۔

اس دوران خاتون منہ کے بل سڑک پر جا گری اور زخمی ہو گئی تاہم راہزن فرار ہو گیا۔ اس کے بعد موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچا اور خاتون کی مدد بھی کی۔

ab7fbf4209d86f281cb29c3173503a57

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی جس دوران ملزم کے اپنے ہی پستول سے نکلی گولی دائیں کلائی پر لگی۔ ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور پرس بھی برآمد کر لیا گیا۔