یکم جولائی سے گرمی کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گرمی کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ
سورس: file

لاہور : محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم جولائی سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 

   میڈیا رپورٹس کے مطابق  یکم جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز ہے۔ اس وقت سکولوں میں امتحانات چل رہے ہیں اور 30 جون تک سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات جاری رہیں گے۔ رواں ہفتے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

 

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔