پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبائی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوسری جگہ منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ تفصیلات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے ذریعے طلب کی گئی ہیں۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کئے جانے کی شکایات ملی ہیں اور پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کیلئے بغیر اجازت ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

خط میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کئے اورکتنے ووٹرز کی درخواست پر ووٹ منتقل ہوئے، خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں